کامیاب ٹیسٹ کپتان، مصباح اور کک میں دوڑ شروع

دونوں اب تک سب سے زیادہ24، 24 مرتبہ ٹیم کوکامیابیوں سے ہمکنار کر چکے

جمعرات 17 نومبر 2016 18:10

کامیاب ٹیسٹ کپتان، مصباح اور کک میں دوڑ شروع
کرائسٹ چرچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2016ء) دنیا کے کامیاب ترین ٹیسٹ کپتان کیلیے مصباح الحق اور الیسٹر کک میں دوڑ شروع ہوگئی، دونوں اب تک سب سے زیادہ 24، 24 مرتبہ اپنی ٹیم کو پانچ روزہ کرکٹ میں کامیابیوں سے ہمکنار کرچکے، ادھر کین ولیمسن اپنے ’گھر‘ میں پہلی آزمائش میں سرخرو ہونے کیلیے پٴْراعتماد ہیں۔تفصیلات کے مطابق موجود ٹیسٹ کپتانوں میں مصباح الحق اور انگلینڈ کے الیسٹرکک انتہائی کامیاب ہیں، دونوں ہی اپنی ٹیموں کو 24، 24 میچز میں فتوحات سے ہمکنار کرچکے اور اب ایک دوسرے سے آگینکلنے کیلیے کوشاں ہیں، جہاں پاکستان نے کرائسٹ چرچ میں نیوزی لینڈ سے پہلے ٹیسٹ کا آغاز کیا وہیں بھارت میں انگلینڈ بھی جمعرات سے دوسرا ٹیسٹ کھیل رہا ہے۔

جہاں مصباح آسٹریلیا کے بعد ریٹائرمنٹ کا ارادہ رکھتے ہیں وہیں الیسٹرکک بھی یہ عندیہ دے چکے ہیں کہ وہ جلد ہی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سے الگ ہوسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ادھر نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن اپنے ملک میں پہلی مرتبہ ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کررہے ہیں۔ انھوں نے سینئر فارمیٹ میں بطور قائد اپنے سفر کا آغاز رواں برس زمبابوے کیخلاف 2 کامیابیوں سے کیا مگر جنوبی افریقہ میں ایک ٹیسٹ ڈرا اور ایک میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا، بھارت میں بھی تینوں ٹیسٹ میں شکست ہوئی۔ان کیلیے پاکستان سے میچز یوں بھی کافی چیلنجنگ ہیں کہ ان کی ٹیم 1985 سے اسے سیریز میں نہیں ہرا سکی، دونوں ممالک کے درمیان باہمی طور پر 53 ٹیسٹ کھیلے گئے جس میں سے کیویز صرف 8 ہی جیت پائے،گرین کیپس نے 24 میںکامیابی حاصل کی۔۔

متعلقہ عنوان :