کیتھولک پادریوں کا ٹرمپ کو مہاجرین کے معاملے پر چیلنج

لوگوں کی مدد کا ہمارا مشن جاری رہے گا، مہاجرین کو تحفظ دینے کے عہد پر قائم رہیں گے، نائب صدر پادری گومز

جمعرات 17 نومبر 2016 18:11

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2016ء) امریکا کے کیتھولک پادریوں نے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مہاجرین کے معاملے پر چیلنج کردیا، کہا کہ مہاجرین کو پناہ دینے اور ان کو تحفظ فراہم کرنے کے عہد پر قائم ہیں۔

(جاری ہے)

بالٹی مور میں ہونے والی کیتھولک پادریوں کی کانفرنس میں نائب صدر پادری گومز نے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد کے ساتھ ہی مہاجرین معاملے پر سخت پیغام دیا۔ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کی مدد کا ہمارا مشن جاری رہے گا، مہاجرین کو تحفظ دینے کے عہد پر قائم رہیں گے، امریکا کے ایک تہائی سے زیادہ کیتھولک پادری لاطینی ہیں اور کچھ باہر کے ممالک سے آئے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :