وزیراعظم اوراداروں کاجمہوری احتساب چاہتے ہیں ، آجکل ’’گو انکل نثار گو ‘‘کا نعرہ ہے 27دسمبر کے بعد ’’گونواز گو ‘‘تحر یک چلائیں گے ‘بلاول بھٹو کا اعلان

ہم کوئی ’’یوٹرن ‘‘لیں گے اور نہ ہی اپنے 4 مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ‘بہت جلدپنجاب کی پارٹی تنظیم کااعلان کروں گا‘ہم اس ملک‘ صوبے اور شہر کو دکھائیں گے پیپلزپارٹی کل بھی زندہ تھی آج بھی زندہ ہے‘پیپلزپارٹی میں ہم سب ملکر عوام کے ساتھ کام کر یں گے تو الیکشن بھی جیتیں گے‘لاہورکی بہتری کیلئے کام کر یں گے تو عوام بھی ہمارے ساتھ ہوگی‘یہ پیپلز پارٹی کا ہی کمال ہے جہانگیربدرجیساکارکن پارٹی کا مر کزی جنرل سیکرٹری بنا‘ پیپلزپارٹی کے چیئرمین کی جہانگیر بدر کے انتقال پر اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو

جمعرات 17 نومبر 2016 18:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2016ء) پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ آجکل ’’گو انکل نثار گو ‘‘کا نعرہ ہے 27دسمبر کے بعد ’’گونواز گو ‘‘تحر یک چلائیں گے ‘ہم کوئی ’’یوٹرن ‘‘لیں گے اور نہ ہی اپنے 4 مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے‘ہم وزیراعظم اوراداروں کاجمہوری احتساب چاہتے ہیں ‘بہت جلدپنجاب کی پارٹی تنظیم کااعلان کروں گا‘ہم اس ملک‘ صوبے اور شہر کو دکھائیں گے پیپلزپارٹی کل بھی زندہ تھی آج بھی زندہ ہے‘پیپلزپارٹی میں ہم سب ملکر عوام کے ساتھ کام کر یں گے تو الیکشن بھی جیتیں گے‘لاہورکی بہتری کیلئے کام کر یں گے تو عوام بھی ہمارے ساتھ ہوگی‘یہ پیپلز پارٹی کا ہی کمال ہے کہ جہانگیربدرجیساکارکن پارٹی کا مر کزی جنرل سیکرٹری بنا۔

(جاری ہے)

وہ جمعرات کو جہانگیر بدر کے انتقال پر انکے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ قوم سے جووعدہ کیا ہے اس کو پورا کیا ہے ہم نے حکومت کو وزیر خارجہ کی تعیناتی اور پانامہ انکوائری بل سمیت جو 4مطالبات دیئے ہیں ان پر حکومت کو عمل کر نا ہوگا ورنہ آئندہ کی حکمت عملی کا اعلان ستائیں دسمبر کو کیا جائیگا اور ہم پھر ’’گو نواز گو ‘‘کا نعرہ لگائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے تمام مطالبات آئین کے مطابق ہے اور ہم نے ہمیشہ جمہو ریت کی بات کی ہے اور ہم وزیراعظم اوراداروں کاجمہوری احتساب چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی آج بھی بھٹو اور بے نظیر بھٹو شہید کے مشن کے مطابق چل رہی ہے اور آنیوالے دونوں میں پیپلزپارٹی مزید مضبوط اور فعال نظر آئیں گی اور ہم سب کودکھائیں گے کہ پیپلزپارٹی کل بھی زندہ تھی آج بھی زندہ ہے۔انہوں نے کہا کہ جہا نگیر بدر کے بیٹیوں کو ساتھ لیکر چلوں گا اور ہم نہ صرف جہا نگیر بدر والی نشست پر کامیاب ہوں گے بلکہ لاہور میں بھی پور پھر کا میابی حاصل کر یں اور ہم لاہور میں پیپلزپارٹی کے پلیٹ فارم سے وہ تبدیلی لائیں گے جسکا خواب جہا نگیر بدر نے دیکھا ہے۔