طیب اردوان کے خطاب سے امت مسلمہ کی ترجمانی ہوتی ہے، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ

جمعرات 17 نومبر 2016 18:24

طیب اردوان کے خطاب سے امت مسلمہ کی ترجمانی ہوتی ہے، وزیراعلیٰ مراد ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) سندھ کے وزیراعلیٰ سیّد مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ رجب طیب اردوان نے پاکستان کے ساتھ ہمیشہ دوستی نبھائی، ان کے خطاب سے امت مسلمہ کی ترجمانی ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے رجب طیب اردوان کے خطاب کو سراہتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ترکی کے ساتھ تعلقات کی بنیاد پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو نے رکھی، آج وہ ہمارا گہرا اور آزمایا ہوا دوست ہے، ہم مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔