پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلا س سے ترک صدر کا خطاب ،ْ دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے

رجب طیب اردوان سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور سینٹ کے چیئرمین میاں رضا ربانی کے ہمراہ 2 بج کر 51 منٹ پر ایوان میں پہنچے اراکین اور گیلری میں موجود مہمانوں نے ترک صدر کا کھڑے ہو کر استقبال کیا ،ْ ڈیسک بجائے گئے

جمعرات 17 نومبر 2016 18:24

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلا س سے ترک صدر کا خطاب ،ْ دونوں ممالک کے قومی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2016ء) ترک صدر رجب طیب اردوان کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب سے پہلے دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ترکی کے صدر رجب طیب اردوان پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلا س سے خطاب کیلئے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور سینٹ کے چیئرمین میاں رضا ربانی کے ہمراہ 2 بج کر 51 منٹ پر ایوان میں پہنچے تو ایوان اور مہمانوں کی گیلریوں میں موجود تمام اراکین نے کھڑے ہو کر اور ڈیسک بجا کر بھرپور انداز میں ان کا خیر مقدم کیااس موقع پر پاکستان اور ترکی کے قومی ترانے بجائے گئے اس موقع ایوان میں موجود اراکین ،ْ گیلریوں میں تشریف لانے والے مہمان قومی ترانوں کے احترام میں کھڑے ہوئے جس کے بعد تلاوت قر آن پاک کی گئی اور سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی کارروائی شروع کی گئی