ْپاکستان کی کابل میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت ،ْجاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت

پاکستان دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے اپنے تعاون اور کوششوں کے عزم کا اعادہ کرتا ہے ،ْدفتر خارجہ

جمعرات 17 نومبر 2016 18:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2016ء) پاکستان نے کابل میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملے میں جاںبحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان نے افغانستان کے دارلحکومت کابل میں سیکورٹی فورسز کو لیجانے والی گاڑی پر خود کش حملے کی شدید مذمت کی ہے اور حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع دکھ اور رنج اور سوگوار خاندانوں کیساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ترجمان کے مطابق پاکستان ہر قسم کے دہشت گردی کی مذمت اور دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے اپنے تعاون اور کوششوں کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :