پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے تحریک انصاف کا بائیکاٹ ،ْشیخ رشید نے ساتھ دیا

جمعرات 17 نومبر 2016 18:37

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے تحریک انصاف کا بائیکاٹ ،ْشیخ رشید نے ساتھ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2016ء) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے تحریک انصاف نے بائیکاٹ کیا عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے بھی ساتھ دیا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ترک صدر کے خطاب کیلئے طلب کئے جانے والے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پارلیمانی جماعتوں مسلم لیگ (ن)‘ پاکستان پیپلز پارٹی‘ متحدہ قومی موومنٹ‘ عوامی نیشنل پارٹی‘ جماعت اسلامی‘ قومی وطن پارٹی‘ پختونخوا ملی عوامی پارٹی‘ آل پاکستان مسلم لیگ‘ پاکستان مسلم لیگ (ق) سمیت دوسری پارلیمانی جماعتوں کے اراکین شریک ہوئے تاہم تحریک انصاف نے بائیکاٹ کیا جس کا عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے بھی ساتھ دیا اور اجلاس میں شریک نہیں ہوئے ۔