کلرکہار فیزنٹ شوٹنگ پروگرام کے نتظامات جلدمکمل کرنے کی ہدایت

Mohammad Ali IPA محمد علی جمعرات 17 نومبر 2016 17:43

(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پر یس ایجنسی۔ 17 نومبر ۔2016ء) ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب خالدعیاض خان نے تمام متعلقہ افسران کوکلرکہار فیزنٹ شوٹنگ پروگرام 2016ء کے سلسلہ میں انتظامات جلدمکمل کرنے اور تمام وائلڈ لائف پارکس کا وزٹ کرکے سر پلس فیزنٹس کی فہرستیں حاصل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ کلرکہار فیزنٹس شوٹنگ پروگرام کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیزنٹ شوٹنگ پروگرام سے حاصل ہونیوالی تمام رقم حکومتی خزانے میں جمع کروائی جائے گی جبکہ فیزنٹ شوٹنگ پروگرام کابنیادی مقصدقانونی شکار کوفروغ دینا اورغیر قانونی شکارکی حوصلہ شکنی کرنا ہے ۔

اجلاس میں کلر کہا ر میں فیزنٹ شوٹنگ پروگرام2016ء کے سلسلہ میں مینجمنٹ کمیٹی، آپریشنل کمیٹی اور شفٹنگ کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئیں۔

(جاری ہے)

مینجمنٹ کمیٹی کا سربراہ ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف پبلسٹی اینڈریسرچ عامر مسعود جبکہ آپریشنل کمیٹی کا ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف سالٹ رینج ریاض احمداورشفٹنگ کمیٹی کا سربراہ ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف لاہور حسن علی سکھیرا کو مقرر کیا گیا ہے ۔خالدعیاض خان نے اجلاس میں فیصلہ کیا کہ شکاری صاحبان 21نومبر تک پے آرڈر/ڈرافٹ جمع کروادیں تاکہ انہیں ان کی باری کے حوالے سے آگاہ کیا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ فیزنٹس شوٹنگ پروگرام کے حوالے سے قواعد و ضوابط اور شرائط کو حتمی شکل دیدی گئی ہے جس پر ہر صورت عملدرآمد کروایا جائے گا۔