جیکب آباد ،گھر کی تعمیر پر خارانی برادری کے 2گروپس میں جھگڑا6عورتوں ،5مردوں سمیت 11افراد زخمی

جمعرات 17 نومبر 2016 18:49

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2016ء) جیکب آباد میں گھر کی تعمیر پر خارانی برادری کے 2گروپس میں جھگڑا6عورتوں اور5مردوں سمیت 11افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے صدر تھانی کی حدود میں واقع قصبی عبدالعزیز خارانی میں گھر تعمیر کرنے کے مسئلے پر خارانی برادری میں جھگڑا ہو گیا جس کے نتیجے میں سون بخش،شاہد علی مسمات رحم بی بی اور دوسرے گروپ کی مسمات نعمت خاتون ،حلیمہ،زیبا ،سبحان خاتون، گلزار،عبدالستاراور عبدالرزاق زخمی ہوگئے حدود کی پولیس نے دونوں فریقین کی این سی داخل کی ہے تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

متعلقہ عنوان :