اسلام آباد، ضلعی عدالت کا ایلیٹ نجی سکول کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم

جمعرات 17 نومبر 2016 18:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2016ء) وفاقی دارالحکومت کے ایلیٹ نجی سکول کے خلاف ضلعی عدالت نے ایف آئی آر درج کرنے کا حکم جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے پوش ایریا ایف ایٹ میں واقع ایک نجی سکول کے خلاف مقدمہ کے اندراج کیلئے بچوں کے والدین نے ایس ایچ او تھانہ مارگلہ کو فریق بنایاتھا کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پرویز القادر میمن نے کی ۔

نجی پبلک سکول کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کمرشل بلڈنگ نہ ہونے کے باعث اتھارٹی نے بلڈنگ منتقل کرنے پر مجبور کیا۔

(جاری ہے)

والدین کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سکول انتظامیہ بچوں کی فیس واپس نہیں کررہی اور دوسری بلڈنگ میں تعلیم جاری رکھنے پر مجبور کررہی ہگے۔ جس سے بچوں کا علیمی ضیاع ہورہا ہے۔ سکول انتظامیہ کے خلاف ایس ایچ او تھانہ مارگلہ کو حکم دیا جائے کہ ایف آئی آر درج کریں ۔

فاضل جج نے دلائل سننے کے بعد ایس ایچ او تھانہ مارگلہ کو سکول انتظامیہ کے خلاف پرچہ درج کرنے کا حکم جاری کردیا۔ واضح رہے کہ نجی سکول ایف ایٹ میں واقع تھا بعد ازاں سکول برانچ ختم کردی گئی جبکہ بچوں کے والدین نے لاکھوں روپے فیسوں کی مد مین ادا کر رکھے تھے جو سکول انتظامیہ واپس کرنے سے قاصر ہے۔ (عابد شاہ)

متعلقہ عنوان :