کراچی، ائیرپورٹ حملہ کیس کی سماعت

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں تفتیشی افسر طارق ایوب پیش ، سماعت ملتوی

جمعرات 17 نومبر 2016 19:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2016ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ائیرپورٹ حملہ کیس کی سماعت ہوئی ہے تفتیشی افسر طارق ایوب عدالت میں پیش ہوگئے جس پر عدالت نے انکے وارنٹ معطل کرتے ہوئے کیس کی سماعت 22 نومبر تک ملتوی کردی واضح رہے آئندہ سماعت پر ملزمان کے بیانات ریکارڈ کیے جائیں گے ائیرپورٹ حملہ کیس میں گرفتار ملزمان میں سرمد صدیقی ،آصف ظہیر اور ندیم عرف برگر شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :