وسیم اختر کی ضمانت پر رہائی کے بعد کراچی میونسپل کارپوریشن آمد ، پرتپاک استقبال ، پھول نچھاور
ہم شہر کی بہتری کے لیے کام کرناچاہتے ہیں، ہمار ے پاس وسائل نہیں،میئر وسیم اختر پیپلز پارٹی کے منشور میں لوکل گورنمنٹ سر فہرست ہے لہذا اختیارات منتقل کریں، ،میڈیا سے گفتگو
جمعرات 17 نومبر 2016 19:02
(جاری ہے)
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی کے منشور میں لوکل گورنمنٹ سر فہرست ہے لہذا اختیارات منتقل کریں، چیف منسٹر کی ذمہ داری ہے کے وہ اختیارات اور فنڈز دے۔
لوکل گورنمنٹ کامیاب ہوگی تو کریڈٹ سندھ حکومت کو ہی ملے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم خود اکیلے ہیں ، ہمارے پاس کام کرنے کے لیے اختیارات نہیں ہیں۔ وسیم اختر کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم اس شہر کی بہتری کے لیے کام کرناچاہتے ہیں لیکن وسائل کا نہ ہونا آڑے آرہا ہے‘ اختیارات ہوتے تو پلاننگ بتا رہا ہوتا مسائل نہیں گنوا رہا ہوتا۔وسیم اخترکایہ بھی کہنا تھا کہ کراچی کے ٹیکس سے سارے ملک کا پہیہ چلتا ہے لیکن کراچی کو اس کا حق نہیں ملتا،وسیم اختر کا کہنا تھا کہ بلاول بھی چاہتے ہیں کے سندھ اور کراچی ترقی کرے،2018 میں کیا شہر وں کا یہ چہرہ دکھا کے ووٹ لیا جائے گا۔کراچی میں جگہ جگہ کچرے کا ڈھیر منہ چڑا رہا ہے۔انہوں نے کراچی کے سب اہم مسئلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری خواہش اور کوشش ہے کہ کراچی میں امن قائم ہو اور مسائل حل ہوں‘ ا س سلسلے میں حکومت اور امن قائم کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں گے۔میڈیا کانفرنس سے قبل میئر کراچی وسیم اختر کو ڈپٹی میئر ارشد وہرہ اور دیگر افسران کی جانب سے شہری حکومت کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ بھی دی گئی۔#متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.