ایف بی آر، پاکستان کسٹمز کے 70آپرائزر کی گزشتہ پانچ سال کی سالانہ اے سی آر کی تفصیلات جاری

جمعرات 17 نومبر 2016 19:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2016ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پاکستان کسٹمز کے 70آپرائزر کی گزشتہ پانچ سال کی سالانہ اے سی آر کی تفصیلات جاری کر دی۔ ایف بی آر سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق ایف بی آر حکام نے پاکستان کسٹمز کے فیلڈ فارمیشن کو سینئر آپرائزرز کی اینول کانفیڈینشل رپورٹ( اے سی آر) مکمل کر کے 30نومبر تک جمع کروانے کی ہدایت کی ہے ادارہ کی ہونے والی بورڈ میٹنگ میں اس پر غور و خوص کر کے ان کی ترقی کے حوالے سے احکامات جاری کئے جا سکیں۔

(جاری ہے)

نوٹیفیکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کسٹمز کے بیشتر آپرائزر نے اپنی اے سی آر جمع نہیں کروائی جس کی وجہ سے ڈی پی سی منعقد نہیں ہوسکی۔ ایف بی آر کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ تمام آپرائزر کی جولائی 2010سے جون 2016ء کی رپورٹ پیش کی جائے تاکہ انہیں بورڈ میٹنگ میں دکھایا جا سکے۔ ایف بی آر کی جانب سے جاری لسٹ کے مطابق اکثر آپرائزر کی اے سی آر مکمل نہیں ہیں واضح رہے کہ سینٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے ایف بی آر حکام کو اپرائزر کی ترقی کے حوالے سے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا دریں اثناء ایف بی آر سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق پاکستان کسٹمز سروس کے گریڈ 21کے آفیسر غلام احمد مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد ریٹائر ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :