نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کے انعقاد سے صحت مند اور باشعور معاشرہ جنم لیتی ہیں، ڈپٹی کمشنر قلات

جمعرات 17 نومبر 2016 19:23

قلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2016ء)ڈپٹی کمشنر قلات عزیز اللہ غرشین نے کہا ہے کہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کے انعقاد سے صحت مند اور باشعور معاشرہ جنم لیتی ہیں جہان کھیل کے میدان آباد ہو تے ہیں وہی ہسپتال ویران ہو تے ہیں فٹ بال کے فروغ کے لیئے اسکول کی سطح پرٹورنامنس کا انعقاد بہت ضروری ہیں جس سے طلباء کی اندر موجود صلاحتیں اجاگر ہوتی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میر احمد یار خان اسٹیڈیم میں اسپورٹس ویک انٹر سکولز ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے موقع پر شائقین اور کھیلاڑیوں سے خطاب کر تے ہو ئے کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر قلات جلال الدین کاکڑ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر حاجی محمد انور دہوار ڈی ای او حاجی محمد یعقوب سینیئر ہیڈ ماسٹر حاجی خورشید لانگو سینیر فٹ بالر ماسٹر محمد نظر محمد حسنی ڈے ایف ائے کے صدر عبدالرشید مینگل ٹورنا منٹ سیکریٹری عبدالواحد دہوار نجیب الرحمان مینگل و دیگر موجود تھے یہ فائنل میچ گورنمنٹ ہائی اسکول پولیس لائن قلات اور پاک پبلک ماڈل اسکول قلات کے درمیان کھیلا گیا اس میچ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پولیس لائن سکول نے دو گول کے مقابلے میں تین گول سے جیت لیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قلات عزیز اللہ غرشین نے ٹورنامنٹ کمیٹی کے لیئے تیس ہزار روپے دینے کا علان کیا اس میچ کے ریفری کے فرائض آغا محبوب شاہ جبکہ اسسٹنٹ ریفری کے فرائض شہزاد اور رضوان احمد نے انجام دیا فائنل میچ کے شرکاء سے اسسٹنٹ کمشنر قلات جلال الدین کاکڑ نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ کھیلوں کے زریعے سے ہی برائیوں کا خاتمہ ممکن ہیں بعد ازا ں ڈپٹی کمشنر قلات عزیز اللہ غرشین نے کھیلاڑیوں و دیگر میں انعامات تقسیم کئے۔