اشیاء خوردونوش کے نمائندوں کی ذمہ داری ہے قیمتوں پر عملدرآمد معیار،صفائی کو بہتر بنا نے کیلئے عوام کے مفاد میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں ، انجینئر عبدالواحد کاکڑ

جمعرات 17 نومبر 2016 19:23

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2016ء)چیئرمین ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی وڈپٹی کمشنر کوئٹہ انجینئر عبدالواحد کاکڑ نے کہا ہے کہ اشیاء خوردونوش کے نمائندوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اشیاء خوردونوش کی مقررہ قیمتوں پر عملدرآمد معیار اورصفائی کو بہتر بنا نے کیلئے عوام کے مفاد میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں یہ بات انہوں نے ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کے دوران کہی اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) ڈاکٹر یاسر خان بازئی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)نصیب اللہ خان کاکڑ، اے سی سٹی بتول اسدی ، اے سی صدر منیراحمد موسیانی ، اسپیشل پرائس مجسٹریٹس ببرک خان، محمد حسین اور ارباب عنایت کاسی کے علاوہ انجمن تاجران بلوچستان کے صدر رحیم آغا،انجمن تاجران کے اللہ اداد ترین،ڈیرہ فارم ایسوسی ایشن کے صدر الطاف حسین گجر،پولٹری فارم ایسوسی ایشن کے علی محمد، ملک شاپ کے جاوید خان، کونسلر محمد اسلم رند، ایڈووکیٹ زرغونہ بڑیچ، صارف سوسائٹی کے نذربڑیچ سمیت مٹن اینڈ بیف ایسوسی ایشن محکمہ صحت ، میٹرو پولٹین کارپوریشن ، محکمہ خوراک ،یوٹیلٹی سٹور سمیت مختلف محکموں کے نمائندے بھی شریک تھے اجلاس میں چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی نے کہا ہے کہ اشیاء خوردونوش کی مقررہ قیمتوں پر عملدرآمد کو یقینی بنا نے کیلئے مشترکہ کو ششیں کان ہونگی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کا رروائی عمل میں لائی جائیگی انہوں نے کہا ہے کہ ہماری کو شش ہے کہ کارروائی کے دوران کسی سے زیادتی نہ ہوالبتہ عوام کے مفاد میں پرائس کنٹرول کمیٹی میں متفقہ طور پر اشیاء خوردونوش کی مقررہ قیمتوں پر خرید وفروخت کو ممکن بنایا اور ناجائز منا فع کی حوصلہ شکنی کی جائیگی انہوں نے اشیاء خوردونوش کے نمائندے اپنی برادری میں موجود کالی بھیڑوں کی نشاند ہی کر تے ہوئے انتظامیہ سے تعاون کریں انہوں نے کہا ہے کہ ہم اس شہر کے باسی ہیں منا فع خوری ، ملاوٹ، کم تولنے ، ذخیرہ اندوزی، زائد المعیاد اور غیر معیاری اشیاء خوردونوش فروخت کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائیگی مشروبات او اشیاء خوردونوش کی جعلی فیکٹریوں کے خلاف بھی موثر کارروائی شروع کی جائے گی انہوں نے کہا ہے کہ کم وزن اور غیر معیاری آٹا استعمال کر نے والے نانبائیوں مضر صحت برانڈ والے گھی اور خوردونی تیل فروخت کرنے اور ہوٹلوں میں استعمال کر نے والوں کے خلاف کا رروائی ہو گی جبکہ مویشیوں کو مضر صحت انجکشن لگانے پر عدالت عظمیٰ اور عدالت عالیہ کی جانب سے پابندی کے باوجود استعمال کیا جا رہا ہے اس کے استعمال اور فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کا رروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے یوٹیلٹی سٹورز کے نمائندے سے شہر میں قائم یوٹیلٹی سٹور کے مراکز میں معیار اور وزن بہتر کرنے کی ہدایت کی جبکہ اس حوالے سے وہ خوددورہ کر کے موجود شکایتوں کا جا ئزہ لیں گے چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی نے کہا ہے کہ ہم ایسے عناصر کے خلاف کا رروائی کرینگے جو کہ چند پیسوں کے منافع کی خاطر انسانی جانوں سے کھیل رہے ہیں انہوں نے ہدایت کی شہر میں میڈیکل سٹورز، بلڈ بینک اور جعلی لیبارٹریوں کے خلاف کا رروائی عمل میں لاتے ہوئے سیل اور جرمانے عائد کرنے کے ساتھ گرفتاری بھی عمل لائی جائیگی عوام الناس سے اپیل ہے کہ کسی بھی صورت میں ڈپٹی کمشنر آفس میں واقعہ شکایت سیل میں اپنی شکایات اس فون نمبر081-9202268 اور فیکس نمبر081-9202193 پر اپنی شکایات درج کرائیں۔