عرب ممالک پاکستان کو ابھرتی ہوئی عظیم اسلامی ، فلاحی و معاشی طاقت کے طور پر دیکھ رہے ہیں، ثقیل بن سائر زیددرویش الشمری

جمعرات 17 نومبر 2016 19:23

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2016ء) ڈپٹی چیئرمین سپریم کورٹ آف قطرو شاہی خطیب، ثقیل بن سائر زیددرویش الشمری نے کہا ہے کہ عرب ممالک پاکستان کو ایک ابھرتی ہوئی عظیم اسلامی ، فلاحی و معاشی طاقت کے طور پر دیکھ رہے ہیں، یہ امر ان کے لیئے باعث اطمنیان ہے کہ پاکستانی معیشت دن بدن مستحکم ہو رہی ہے ۔وہ یہاں فیصل آباد میں شہریوں کی طرف سے اپنے اعزازمیں دئیے گے عشائیہ سے خطاب کررہے تھے، انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم وہ عظیم قوم ہے کہ مسلم امہ کو جب بھی کوئی تکلیف ہوتو سب سے پہلی آواز پاکستان سے ہی اٹھتی ہے۔

(جاری ہے)

قطر کی تعمیر ترقی میں پاکستانیوں کا کلیدی کردار ہے جس کو قطر کی عوام کبھی بھی فراموش نہیں کرسکتی، تقریب کے میزبان پاکستان ٹوورز آپریٹرز ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین حافظ شفیق کاشف نے کہا ہے کہ پاک قطر دیرینہ تعلقات اور قطری قیادت کی طر ف سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے اعشاریے یا اعداد و شمارلائق تحسین ہے، تجارت کے فروغ کے لیئے دونوں ملکوں کے عوام کو قریب لانے کی ضرورت ہے جس کے لیئے دونوں ملکوں کے ہر سطح کے وفود کا تبادلہ انتہائی اہم ہے ، حافظ شفیق کاشف نے کہا کہ قطری عوام کی تعلیم وتربیت اور اسلامی تشخص کو اجاگر کرنے کے لیئے علماء و مشائخ کا کردار قابل تقلید ہے،شیخ ثقیل نے پاکستان ٹوورز آپریٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین حافظ شفیق کاشف کا تقریب کے انعقاد پر شکریہ ادکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور قطر سیاحت کے میدان میں بھی ایک دوسرے کے قریب آرہے ہیں لہٰذا ایسے مواقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دونوں دوست ممالک کے عوام ایک دوسرے کے قریب آسکتے ہیں، چیف ایگزیکٹو بلینوٹریولز میاں ضیاء الرحمن اور حافظ شفیق کاشف نے فیصل آباد کے شہریوں کی طرف سے معزز مہمان کو اعزازی شیلڈ پیش کی، عشائیہ تقریب میں جن نمایاں شخصیات نے شرکت کی ان میں وفاق المدارس سلفیہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ پروفیسر یٰسین ظفر، جامعہ سلفیہ فیصل آباد کے صدر مدرس حافظ مسعود عالم، شیخ الحدیث مولانا یونس بٹ، سینئر نائب صدر ایوان صنعت و تجارت راو،ْ سکندر اعظم اور دیگر مہمانان موجودتھے

متعلقہ عنوان :