کوہاٹ جرما پولیس نے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، دو خواتین سمیت تین قبائلی سمگلرز گرفتار
جمعرات 17 نومبر 2016 19:39
(جاری ہے)
اس اطلاع پر فوری اور مئوثر کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ جرما انسپکٹر عبد الستار کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے کوہاٹ انڈس ہائی وے پر مسلم آباد کے قریب پولیس چیک پوسٹ میں ناکہ بندی کر رکھی تھی کہ اس اثناء میں درہ آدم خیل کی طرف سے آنے والی مشکوک موٹر کار نمبر LE-5079کو تلاشی کی غرض سے روک لیا گیا ۔
پولیس نے تلاشی کے دوران گاڑی کے خفیہ خانوں میں نہایت مہارت سے چھپائے گئے مجموعی طور پر دس کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرکے گاڑی میں سوار منشیات کے تین سمگلروں عبدالرحمان ولد عبدالصمد،شاہ زرینہ بیوہ شیر رحمان اور گل مرجانہ بیوہ منور خان ساکنان جمرود خیبر ایجنسی کو کوٹر کار سمیت حراست میں لے لیا۔ڈی ایس پی کے مطابق بھاری مقدار میں چرس سمیت گرفتار سمگلروں کو فوری طور پر تھانہ جرما منتقل کردیا گیا جہاں انکے خلاف منشیات سمگل کرنے کے جرم میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،ڈی ایس پی کا کہنا تھا کہ گرفتار خواتین سمگلروں کو بعد ازاں مقامی عدالت میں پیش کرتے ہوئے جیل بھیج دیا گیا ہے جبکہ انکے ساتھی سمگلر سے تفتیشی ٹیم پوچھ گچھ کررہی ہے۔ڈی ایس پی نے مزید بتایا کہ ڈی پی او کوہاٹ محمد صہیب اشرف کی ہدایت پر شہر کے مختلف شاہراہوں پر قائم پولیس چیک پوسٹوں پرتلاشی کے دوران متعدد مرتبہ منشیات اور اسلحہ کی سمگلنگ ناکام بنائی گئی ہے جبکہ سنگین وارداتوں میں مطلوب اشتہاری مجرموں اور مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا جاچکا ہے۔مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.