دہشتگردی کیخلاف جنگ میں شام کی معاونت جاری رکھیں گے، روس

اقوام متحدہ قرارداد کیمطابق عالمی قانون کے فریم ورک میں شامی بحران کا سیاسی حل نکالا جائیگا، میخائل یوگرانوف

جمعرات 17 نومبر 2016 19:39

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2016ء) روس نے شام سے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں معاونت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ غیر ملکی خبررساںادارے کے مطابق مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے لئے روسی صدر کے خصوصی نمائندے میڈائل بوگرانوف نے ماسکو میں شام کے سفیر ریا ترمداد کیساتھ بات چیت کے دوران کہا کہ روس دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شام کی معاونت جاری رکھے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک کے شمال میں صورتحال پر خصوصی توجہ دی گئی ہے جبکہ داعش اور دہشتگرد جہادی تنظیم سلا فسٹ کے خلاف اہداف کو نشانہ بنانا روسی فوج کے آپریشنز کے فریم ورک میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ روس اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی بنیاد پر عالمی قانون کے فریم ورک میں شامی بحران کے سیاسی حل کی جانب پیش رفت کریگا۔۔( علی)

متعلقہ عنوان :