پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پانامہ لیکس کا معاملہ زیر بحث رہا

اپوزیشن اور حکومتی اراکین ایک دوسرے پر طنز و مزاح کے تیر بھی برساتے رہے

جمعرات 17 نومبر 2016 19:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2016ء) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اراکین پارلیمنٹ کے مابین پانامہ لیکس کا معاملہ زیر بحث رہا۔ تمام اراکین ایک دوسرے کو پانامہ لیکس پر بریف کرتے ہوئے اور ایک دوسرے کو عدالت عظمیٰ کے اندر جاری مقدمہ بارے آگاہ کرتے رہے۔ اپوزیشن اراکین اور حکومتی اراکین پانامہ لیکس پر ایک دوسرے پر طنز و مزاح کے تیر بھی برساتے رہے۔

(جاری ہے)

حکومتی اراکین اٹارنی جنرل آف پاکستان سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس کے مقدمہ کی قانونی پیچیدگیوں بارے آگاہ کرتے رہے۔ اٹارنی جنرل نے حکومت کی ترجمانی کرتے رہے اراکین عابد شیر علی اور دانیال عزیز اور طلال عزیز کو مقدمے کے بارے میں آگاہ کیا جبکہ وزیر مملکت انوشہ رحمن خواتین اراکین پارلیمنٹ کو پانامہ لیکس بارے آگاہ کرتی رہی۔ اپوزیشن اراکین پانامہ لیکس پر جاری عدالتی کارروائی کی تازہ ترین رپورٹ سینیٹر اعتزاز احسن سے لیتے رہے۔ سینیٹر اعتزاز احسن اپوزیشن اراکین کو تمام قانونی پیچیدگیوں بارے آگاہ کیا۔ دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی اور پانامہ لیکس ہی زیر بحث رہا۔ ۔۔( علی/رانا مشتاق)