پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے ،کسی کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ‘ آرمی چیف

ترک صدر کی تقریر اچھی تھی، ایل او سی صورتحال پر کسی کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ملکی دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے،جنرل راحیل شریف

جمعرات 17 نومبر 2016 19:43

پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے ،کسی کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، کسی کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے‘ ترک صدر کی تقریر اچھی تھی۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ میڈیا سے روزانہ بات کرتا ہوں آج رہنے دیں۔ انہوں نے کہا کہ ایل او سی معاملے پر روزانہ بات ہوتی ہے ایل او سی صورتحال کو ابھی رہنے دیں کسی کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ (عابد شاہ)

متعلقہ عنوان :