پشاور،میری بہن عمارہ بی بی کے قاتل شوہرعنایت اللہ کو سخت سے سخت سزادی جائے،لطیف اللہ

جمعرات 17 نومبر 2016 19:49

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2016ء) چترال کے رہائشی لطیف اللہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انکی بہن عمارہ بی بی کے قاتل شوہرعنایت اللہ کو سخت سے سخت سزادی جائے ۔پولیس انکے بہن کے قتل میں ملوث سوتن کوجلدازجلدگرفتارکرکے عدالت میں پیش کرے۔

(جاری ہے)

پشاور پر یس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ عمارہ بی بی کی شادی عنایت اللہ ولد فضل الٰہی سے چترال میں ہوئی اور بعد ازاں انہوںنے امین کالونی پشاور میں رہائش اختیار کی تاہم عنایت کی پہلی والی بیوی کا عمارہ بی بی کے ساتھ رویہ ٹھیک نہیں تھا عمارہ بی بی نے اپنے شوہرکاگھرچھوڑ کر والدین کے ہاں چترال میں رہائش اختیار کی تاہم عنایت اور عمارہ بی بی کی سوتن شہناز نے ان کو دوبار ہ بلاکر زہردیا جس سے وہ جاں بحق ہوگئی میڈیکل رپورٹ کی رو سے پولیس نے عنایت اللہ کوگرفتارکیا تاہم شہناز کیخلاف ابھی تک کوئی کارروائی نہیں ہوئی انہوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اورآئی جی سے مطالبہ کیاکہ شہناز کوگرفتارکرکے قانون کے طابق کارروائی کرے جب کہ شوہر کوسخت سزادی جائے ۔

متعلقہ عنوان :