پاک ترک سکول سے اساتذہ کی بے دخلی وفاقی حکومت کاظالمانہ اقدام ہے ،والدین

چھان بین کئے بغیرراتوں رات ایسا اقدام بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے معیار تعلیم سے مطمئن ہیں ،کوئی اعتراض نہیں،ترک اساتذہ کومزید وقت دیاجائے،والدین اورانتظامیہ کی پریس کانفرنس

جمعرات 17 نومبر 2016 19:49

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2016ء) پاک ترک سکول میں زیرتعلیم طلباء وطالبات کے والدین اورانتظامیہ نے سکول سے اساتذہ کی بے دخلی کو وفاقی حکومت کاغیراخلاقی اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ چھان بین کئے بغیرراتوں رات اس طرح کا اقدام بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔پاک ترک انٹرنیشنل سکول اینڈکالجز پشاورمیں زیرتعلیم طلبہ وطالبات کے والدین اوراساتذہ کی نمائندہ مس عشرت اوراقصیٰ صدیق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومتی اقدام کو زیادتی قرار دیا انہوں نے کہا کہ پاک ترک اسکول کی انتظامیہ دہشت گردنہیں تعلیم سے وابستہ ہے، پاک ترک انٹرنیشنل اسکولزمیں بارہ ہزارطلبہ وطالبات زیرتعلیم ہیں جن میں سے آٹھ سو پچاس طلبہ وطالبات کاتعلق پشاور سے ہے ،انکا کہنا تھا کہ بیدخل ہونے کا نوٹس پشاور میں بیس ترک باشندوں کوبھی ملاہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ملک سے بے دخل کرنے کانوٹس جن ترکی پاشندوں کوملا ہے ان میں 20افراد پشاورمیں رہائش پذیر ہے ،جوچھ خاندانوںپر مشتمل ہے ان میں بچے اورخواتین بھی شامل ہیںانہوںنے کہا کہ ان لوگوں کے معیار تعلیم سے ہم مطئمن ہے اس پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں ،لیکن حکومت نے چھان بین کئے بغیر رات راتوں انکے خلاف کاروائی کی ہے جوعالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ترک باشندوں کو بھی افغان مہاجرین کی طرح وقت دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :