سیکورٹی فورسز نے چارسدہ میں آپریشن کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا

جمعرات 17 نومبر 2016 19:49

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2016ء) سیکورٹی فورسز نے چارسدہ میں آپریشن کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا،کاروائی کے دوران بارہ مشتبہ افراد کوبھی گرفتارکرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

سیکورٹی فورسز ذرائع کے مطابق تھانہ سروکی حدود میں جمعہ خان کورونہ اوررکشی سرچ آپریشن کیا ،آپریشن کے دوران بارہ مشتبہ افراد کوگرفتارکرلیا ہے ،گرفتارملزمان کے قبضے سے 10دستی بم ،گیارہ ایس ایم جی ،22پستول،11رائفل،10شارٹ گن،پانچ کلاشنکوف،82میگزین اور1760کارتوس برآمد کرلئے گئے ہیں،گرفتارملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :