پشاور میں چہلم امام حسین کے سلسلے کا ماتمی جلوس امام بارگاہ سائیں گلاب سے برآمدہو کر پر امن طورپراختتام پذیر ہو گیا

جمعرات 17 نومبر 2016 19:52

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2016ء) پشاور میں چہلم امام حسین کے سلسلے کا ماتمی جلوس امام بارگاہ سائیں گلاب سے برآمدہو کر پر امن طورپراختتام پذیر ہو گیا،سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔

(جاری ہے)

پشاور میں چہلم امام حسین کے سلسلے کا پہلا ماتمی جلوس ذوالجناح امام بارگاہ سائیں گلاب سے برآمد ہوا ،جلوس کے لیے سیکورٹی سخت کے انتظامات کیے گئے،ماتمی جلوس میں شریک عزاداروں نے شبیہہ علم اٹھا رکھے تھے اور سینہ کوبی اورماتمی داری کی،جلوس کی گرزگاہوں کو خار دار تاروں سے بند کیا گیا جبکہ بی ڈی ایس اور سراغ رساں کتوں کی مدد سے چیک کیا گیا،جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ سخی منورشاہ پر پرامن طور سے اختتام پذیرہوگیا۔

متعلقہ عنوان :