پولیس تاجروں کو مکمل تحفظ فراہم کرے گی،قیام امن اور ملک دشمن عناصر کے خلاف تاجر برادری اور عوام پولیس کا ساتھ دیں،ایس ایچ او چارسدہ کی متحدہ شاپ کیپرز فیڈریشن کے وفد سے بات چیت

جمعرات 17 نومبر 2016 19:52

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2016ء) سٹی تھانہ چارسدہ کے نو تعینات ایس ایچ او ولایت خان نے کہا ہے کہ عوام کی جان و مال کی خفاظت پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔ قیام امن اور ملک دشمن عناصر کے خلاف تاجر برادری اور عوام پولیس کا ساتھ دیں۔ سٹریٹ کرائم اور ہوائی فائرنگ کے تدارک کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے گئے ہیں۔

وہ متحدہ شاپ کیپرز فیڈریشن کے مرکزی صدر حکیم اللہ فوجی اور جنرل سیکرٹری حاجی صدیق اللہ کی قیادت میں وفد سے بات چیت کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وفد نے تاجروں کے مسائل اور مشکلات سے آگاہ کیا۔ ایس ایچ او ولایت خان نے کہا کہ سٹریٹ کرائم اور ہوائی فائرنگ کی روک تھام اولین ذمہ داری ہے اور اس حوالے سے انقلابی اقدامات کئے گئے ہیں۔ پولیس اور تاجروں کاچولی دامن کا ساتھ ہے۔ تاجروں کو مکمل تحفظ فراہم کرکے ان کے دیگر مسائل بھی حل کئے جائینگے۔ انہوں نے وفد پر زور دیا کہ وہ امن و امان کے قیام کیلئے پولیس کا ساتھ دیں۔ عوام سماج دشمن عناصر کے سرگرمیوں کی فوری طور پر اطلاع دیا کریں۔ پولیس اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھے گی۔

متعلقہ عنوان :