ڈائیریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا نے انڈر 23کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کا اعلان کردیا

جمعرات 17 نومبر 2016 19:56

بونیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2016ء) ڈائیریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا نے گزشتہ سال کی طرح امسال بھی انڈر 23کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کا اعلان کردیا ، یہ مقابلے دسمبر 2016سے شروع ہوں گے۔پہلے مرحلے میں ہر ریجنل ہیڈ کوارٹر پر انٹر ڈسٹرکٹ گیمز منعقد کرائی جائیں گی جبکہ دوسرے مرحلے میں پشاور میں انٹرریجنل گیمز منعقد ہونگے۔

انٹرڈسٹرکٹ گیمز میں 15میل اور 13فیمل گیمز منعقد کرائی جائینگی،میل گیمز میں فٹبال ،ہاکی،باسکٹ بال، والی بال، سکواش، بیڈمنٹن ، ٹیبل ٹینس، ٹینس،اتھلیٹکس ،جمناسٹک،جوڈوکراٹے،ریسلنگ،کبڈی،رسہ کشی،جبکہ فیمیل گیمزمیں کرکٹ ،فٹبال،ہاکی،باسکٹ بال، والی بال،سکواش،بیڈمنٹن،ٹیبل ٹینس، اتھلیٹکس،بیس بال، جوڈوکراٹے،ہینڈبال،رسہ کشی کے مقابلے شامل ہوں گے، یہ مقابلے اوپن ٹرائلزکے ذریعے کرائے جائینگے جن کی تاریخ جلد ازجلد مقرر کی جائینگی،ان گیمز میں شرکت کے خواہشمند کھلاڑی جو کہ ضلع بونیر سے تعلق رکھتے ہیں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد سلیمان سے رابطہ کرسکتے ہیں ان ٹرائلز میں شرکت کے خواہشمند کھلاڑیوں کے لیئے ضروری ہے کہ وہ اپنا شناختی کارڈ یا فارم بی ہمراہ لائیں اور انکی عمر 01-10-2017تک 23سال ہو۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں کسی قسم کے معلومات کے لیئے 03009301837پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :