آئی ٹی ایف ٹینس ٹورنامنٹ، پاکستانی پلیئر اوشنا سہیل ویمنز سنگلز دوسرے رائونڈ اور ڈبلز کوارٹرفائنل میں پہنچ گئیں

جمعرات 17 نومبر 2016 19:56

آئی ٹی ایف ٹینس ٹورنامنٹ، پاکستانی پلیئر اوشنا سہیل ویمنز سنگلز دوسرے ..
شرم الشیخ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) سٹار پاکستانی پلیئر اوشنا سہیل عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آئی ٹی ایف ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز دوسرے رائونڈ اور ڈبلز کوارٹرفائنل میں پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

شرم الشیخ، مصر میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز ایونٹ کے پہلے رائونڈ میچ میں پاکستانی پلیئر اوشنا سہیل نے روایتی حریف بھارت کی شامیکا کو 6-4 اور 6-4 سے زیر کر کے پری کوارٹرفائنل میں جگہ بنائی، ویمنز ڈبلز ایونٹ میں اوشنا سہیل نے اپنی امریکن جوڑی دار اکیلاہ جیمز کے ہمراہ شاندار کھیل کی بدولت بیلجیئم کی گیرٹس اور ان کی روسی جوڑی دار ایڈا کو 6-2 اور 6-2 سے ہرا کر کوارٹرفائنل میں جگہ بنائی۔

متعلقہ عنوان :