بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے امتحانات میں بے ضابطگیاں ہوئی ہیں ،ولی محمد ، اجمل خان

امیدواروں کے مرضی کے خلاف رکھے گئے امتحانات کے طریقہ کار میں درجہ ذیل بے ضابطگیاں دیکھی گئیں، امیدواروں کی پریس کانفرنس

جمعرات 17 نومبر 2016 20:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2016ء) پبلک سروس کمیشن بلوچستان کے امیدواران ولی محمد ، اجمل خان ، فضل الرحما ن نے دعویٰ کیا ہے کہ 14تاریخ سے بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے امتحانات برائے تحصیلدار 16تاریخ تک منعقد کئے گئے اور19نومبر سے AC/SOکے امتحانات ہور ہے ہیں تحصیلداری کے امتحان میں مبینہ بے ضابطگیوں کرپشن اور آنے والے اے سی ایس او کے امتحانات کے خلاف چند بے ضابطگیاں منظور کی گئی موبائل فون کا آزادانہ استعمال کیا گیا جوابی کاپیوں سے سرئیل نمبر غائب تھا انہیں امتحانات کو بغیر کسی وجہ سے بابار معطل کئے گئے اسی امتحان کو معطل کرکے بعد میں منعقد کرنے کیلئے پہلے بھی امیدواروںنے احتجاج کیا ان کو گرفتار کرکے جیل میں ڈال دیا گیا موجودہ تاریخ امتحانات بھی امیدواروں کے مرضی کے خلاف رکھے گئے امتحانات کے طریقہ کار میں درجہ ذیل بے ضابطگیاں دیکھی گئیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے یہ بات جمعرا ت کے روز کوئٹہ پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔امتحانات میں ایک گھنٹے دیر آنے والے امیدواروں کو داخل ہونے کی اجازت دی گئی اور دوران پرچہ امیدواروں کو پہلے ادھے گھنٹے میں جانے کی اجازت دی گئی عملے کی کمی کی وجہ سے بد نظمی دیکھی گئی ہر سو امیدواروں کے لے ایک سٹاپ ممبر موجو دتھا نصاب سے ہٹ کر سوالا پوچھے گئے اور انگلش کے پرچے میں تین سوال ایک ہی غیر نصابی کتاب سے دیئے گئے امتحانی مر کز میں رول نمبر او رنشست تبدیل ہوتے رہے جنرل نا لج کے تینوں پرچے الگ الگ معیار کے 200امیدواروں کو شناختی کارڈ کے بناء پر امتحانی مرکز سے روکا گیا جنرل نالج کے ( farmat ) کا اچانک برائے پرانے تمام سالوں سے مختلف دیا گیا امیدواروںکے پاس پہلے سے حل شدہ جوابات موجود تھے جو انہوںنے امتحا نات میں کاپی کئے امتحانات میں چند ایسے سوالا پوچھے گئے جن کا کوئی sense نہیں بنتا تھامثال طورپر ، قطب الدین، ایبک کہا کا دارلحکومت ہے ان تمام بے ضابطگیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم پور ے وثوق سے کہہ سکتے ہیں کہ نتائج میں کرپشن اور ضابطگیوں کے سائے میں نکلیں گے ہم چاہتے ہی کہ جب تک ہمارے تحفظات دور نہیں ہوتے AS/ SO کے امتحانات کو ملتوی کیاجائے لہذا ہم اس سلسلے میں کورٹ میں بھی پیٹیشن دائر کرنے جا رہے ہیں اور ہمارا مطالبہ ہے کہ تحصیلدا ر کے امتحانات پر کمیٹی قائم کی جائے کہ ان الزامات کا معائنہ کریں اور ااسسٹنٹ کمشنر اور سیکشن آفیسر کے امتحانات کو ملتوی کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :