تلہ گنگ میں مخصوص نشستوں کے انتخابات میں مسلم لیگ ق نے مسلم لیگ ن پر واضح برتری حاصل کرلی

جمعرات 17 نومبر 2016 20:02

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2016ء) میونسپل کمیٹی لاوہ اور تلہ گنگ میں مخصوص نشستوں کے انتخابات میں مسلم لیگ ق نے مسلم لیگ ن پر واضح برتری حاصل کرلی۔ مسلم لیگ ق کے افسر علی خان نے یوتھ نشست پر سات ووٹ لیکر مسلم لیگ ن کے محمد وسیم چار ووٹ کو ہرا دیا۔ جبکہ کسان نشست پر مسلم لیگ ق کے محمد اقبال بلوچ نے سات ووٹ لیکر مسلم لیگ ن کے ملک احمد خان کو شکست دے دی۔

دو خواتین نشستوں پر مسلم لیگ ن کی کوثر پروین جبکہ مسلم لیگ ق کی رحمت خاتون نے کامیابی حاصل کی۔ تیسری مسلم لیگ ق کی خاتون امیدوار سیس بانو نے تین ووٹ حاصل کیے۔

(جاری ہے)

اس طرح میونسپل کمیٹی لاوہ میں مسلم لیگ ق کے چیئرمین اور وائس چیئرمین منتخب ہونے کے امکانات روشن ہوگئے اور مسلم لیگ ق کو15رکنی ایوان میں دس ممبران کی فیصلہ کن حمایت حاصل ہوگئی ہے۔

ادھر میونسپل کمیٹی تلہ گنگ میں بھی مسلم لیگ ق نے تین مخصوص نشستوں پر مسلم لیگ ن کو شکست دے دی۔ مسلم لیگ ق کے خواجہ ناصر اور یوتھ پر مسلم لیگ ق کے علی محمد جبکہ اقلیتی نشست پر مسلم لیگ ق کے منیر منہاس آٹھ آٹھ ووٹ لیکر مخالف امیدوار صرف چار چار ووٹ لے سکے اس طرح مسلم لیگ ق کو میونسپل کمیٹی تلہ گنگ میں12ممبران کی حمایت حاصل ہے جبکہ مسلم لیگ ن کے چھ ممبران ہیں۔

متعلقہ عنوان :