ہم مکمل طور پر ہائی کمان کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے لبیک کہیںگے‘سردار ذوالفقار

جمعرات 17 نومبر 2016 20:02

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) رکن پنجاب اسمبلی (ن) لیگ کے راہنما سردار ذوالفقار علی خان دلہہ نے جمعرات کے روز بتایا کہ ہم نے ضلع کونسل کی مخصوص نشستوں پر (ن) لیگ کے کارکن اقرار حیدر کی حمایت کر کے اسے کامیابی سے ہمکنار کرایا ہے۔جبکہ ہمارے پورے پینل کی کامیابی وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی ولولہ انگیز قیادت پر مکمل اعتماد کا مظہر ہے۔

وہ دلہہ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔سردار ذوالفقار علی خان نے مزید کہا کہ چیئرمین ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹیوں کے چیئرمینوں کو پارٹی کی اعلیٰ قیادت جسے ٹکٹ جاری کرے گی۔ہم مکمل طور پر ہائی کمان کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے لبیک کہیں گے۔ایک اور سوال کے جواب میں ایم پی اے نے بتایا کہ حلقہ پی پی 22میں خادم اعلیٰ پنجاب کی کمال شفقتوں اور مہربانیوں سے تعمیر و ترقی میں ایک انقلاب برپا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

سڑکوں کے جال بچھائے گئے ہیں۔سکولوں کی اپ گریڈیشن ،صحت جیسی بنیادی سہولتوں کے لئے نئے ہسپتالوں کی تعمیر ،گرلز کالج ،پینے کے صاف پانی کی فراہمی ،بجلی ،سیوریج اور نیلہ انٹرچینج بھی (ن) لیگ کی حکومت کا عظیم کارنامہ ہے۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کا تمام مرحلہ مکمل ہونے کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اقتدار کی نچلی سطح پر منتقلی کے خواہ ہیں۔

وزیر اعلیٰ کی خواہش ہے کہ گلی محلوں کے مسائل منتخب کونسلر کے ذریعے عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل ہو۔حکومت صحافیوں کے مسائل حل کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے، ریاست کا چوتھا ستون کہلانے والے شعبہ صحافت کے فیلڈ کارکنان کو معاشی تحفظ فراہم کرنے کے لئے محکمہ اطلاعات و نشریات اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔ آزاد کشمیر میںتمام ضلعی اور تحصیل سطحوں پر سرکاری سطح پر پریس کلبوں کی عمارتیں تعمیر کی جائیں اورسرکاری ہسپتالوں میں صحافیوں کو علاج معالجہ کی سہولتیں دی جائیں ۔

ان کے لئے رہائشی کالونیاں بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار صدر بھمبر پریس کلب چوہدری افتخار عظیمی نے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے صحافیوں کو بین الاقوامی تناطر میں مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کے لئے تربیتی ورکشاپس کروائی جائیں تا کہ وہ عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرسکیں ۔

اجلاس میں جنرل سیکرٹری جاوید اقبال برسالوی،صدر سی یو جے چوہدری جمیل شفیع، سینئر نائب صدر چوہدری جمیل احمد،ایم عثما ن ،را جہ وحید مراد ،خر م افضا ل پاشا،عبد السلا م صراف ،مرزا ند یم اختر ،عمر فا روق مرزا ،قا ضی انصر زما ن ،را جہ طا ہر وقار،شیراز پرو یز مشتاق ،چو ہدری عظیم شفیع ،ڈا کٹر محمد اسحاق ،سید مر تضی گیلا نی ،ڈا کٹر رضوان منظور،طا رق حسین نے بھی شرکت کی ۔