اسلام آباد ہائی کورٹ نے نپاک ترک سکولوں کے اساتذہ کی ملک بدری کے خلاف دائر درخواست نمٹادی

جمعرات 17 نومبر 2016 20:15

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے نپاک ترک سکولوں کے اساتذہ کی ملک بدری کے خلاف دائر درخواست نمٹاتے ہوئے درخواست گزاروں کو حکم دیا ہے کہ وہ ویزے کی توسیع کیلئے دوبارہ وزارت داخلہ کو درخواست دیں۔جمعرات کو عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق پر مشتمل سنگل بینچ نے پاک ترک سکول کے اساتذہ کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزارت داخلہ کے جوائنٹ سیکرٹری سلمان قیوم اور ڈپٹی سیکرٹری نائلہ ظفر عدالت میں پیش ہوئیں اور موقف اختیار کیا کہ وزارت داخلہ میں ویزوں کی توسیع کی مذکورہ درخواستوں کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے۔ سماعت کے موقع پرسرکاری وکیل عبدالخالق تھہند نے عدالت کو بتایا کہ پاک ترک سکولوں کے اساتذہ کے ویزوں کی معیاد 9ستمبر کو ختم ہو چکی ہے۔ درخواست گزاروں کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ جون اور اگست میں ویزوں کی توسیع کی درخواستیں دی گئیں تھیںجس پر عدالت نے وزارت داخلہ سے رجوع کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔فاضل جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ وزارت داخلہ نے ملک چھوڑنے کیلئے بہت کم وقت دیا ہی ۔