آئین میں موجود ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل کو کوئی ختم نہیں کرسکتا ، موجودہ آئین کو تبدیل کرنا آسان نہیں،اس کیلئے پارلیمنٹ میں دو تہائی اکثریت چاہئے ، شراب پر پابندی بل کی مخالفت کرنے والے ارکان پارلیمنٹ اپنے ایمان کے بار ے میں د وبارہ سوچ لیں
اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین مولانا محمد خان شیرانی کی کونسل کے 3 روزہ اجلاس کے اختتام پر میڈیا کو بریفنگ
جمعرات 17 نومبر 2016 20:16
(جاری ہے)
عدالت نے یہ فیصلہ دیکر خدا پرستی کی تر جمانی کی۔
اگر کوئی وکیل فیصلہ چیلنج کریگا تواسے اپنے ایمان کے بارے پر کسی خدا پرست سے پوچھنا چاہیے۔محمد خان شیرانی نے کہا کہ سینیٹ اورقومی اسمبلی میں اقلیتی ممبران نے شادی بیاہ میں شراب کی اجازت کو ختم کرانے کے لئے ترمیمی بل پیش کئے تو مسلمان ارکان نے بل کی مخالفت کی۔انہوں نے کہا کہ جن ممبران نے ان بلوں کی مخالفت کی انہیں اپنے ایمان کو دوبارہ سوچنا چاہیے۔مولانا شیرانی نے کہا کہ اب دیکھنا یہ ہے کہ شراب مسلمانوں کی ضرورت ہے یا غیر مسلموں کی ۔اجلاس میں حقوق اطفال بل کا جائزہ لیا گیااورخواتین کے تحفظ سے متعلق ماڈل بل پر بھی غور کیا گیا،محمد خان شیرانی کا کہنا تھا کہ دوران عدت مسائل جو پیدا ہوتے ہیں کونسل عوام میں آگاہی پیدا کرنے کے لئے پمفلٹس چھاپے گی۔ حقوق مرداں کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ انہیں خط موصول ہوا ہیتاہم کونسل کے اجلاس میں خط پیش نہیں ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ تحفظ حقوق مرداں سے متعلق خط لازمی طور پر پیش ہونا چاہیے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ عملی جنگی میدان میں بچوں کو گھسیٹنے کی سرکاری اور پرائیویٹ اداروں کو کوئی اجازت نہیں۔(ع ع)متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پیپلز پارٹی پنجاب کے ضمنی الیکشن میں (ن) لیگ کے امیدواروں کی مکمل حمایت کریگی‘راجہ پرویز اشرف
-
عدالتوں میں ججز کی خالی آسامیوں پر تقرری ترجیح ہے‘چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ
-
چیئرمین سینیٹ سے مرکزی رہنما پاکستان پیپلز پارٹی و سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ کی ملاقات
-
پاکستان تحریک انصاف کو بلاک کوڈ لیول تک منظم اور متحرک کرنے کے عمل کا آغاز کر دیا گیا
-
یوسف رضا گیلانی سے سردارایاز صادق کی ملاقات ،بہترین عوامی مفاد میں قانون سازی کے حوالے سے گفتگو
-
آئی ایم ایف سے مذاکرات میں روپے کی قدرمیں بڑی کمی کا امکان نہیں، وزیرخزانہ
-
سردارایازصادق سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
بجلی چوروں پر کوئی رحم نہیں ہو گا،اویس لغاری
-
چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے سپیکرقومی اسمبلی سردار ایازصادق کی پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات،عہدہ سنبھالنے پرمبارکباد دی
-
حکومتی کمیٹیوں میں شامل نہ کیے جانے پر اہم ن لیگی رہنماء ناراض ہوگئے
-
سندھ ہائیکورٹ کا اڈیالہ جیل میں قید عمران خان سمیت دیگر رہنماﺅں کی سیکورٹی یقینی بنانے کا حکم
-
آئی ایم ایف سے مذاکرات میں روپے کی قدرمیں بڑی کمی کا امکان نہیں، وزیرخزانہ کا بلوم برگ کوانٹرویو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.