ولید اقبال کا تنظیم سازی کیلئے ہنگامی اجلاس بلانے اور حالیہ گرفتار ورکرز کو میڈل دینے کا اعلان

جمعرات 17 نومبر 2016 20:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2016ء)پاکستان تحریک انصاف اربن لاہور کے صدرولید اقبال نے تنظیم سازی کیلئے ہنگامی اجلاس بلانے اور حالیہ گرفتار ورکرز کو میڈل دینے کا اعلان کردیا ہے۔ ولید اقبال نے تنظیم سازی کیلئے آج شام 5بجے خواتین، 6بجے یوتھ اور7بجے اساتذہ کی ایگزیکٹو کونسلز کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

کل بروز ہفتہ شام 5بجے ڈاکٹرز، ساڑھے پانچ بجے ٹریڈرز، 6بجے لیبر اورساڑھے چھ بجے وکلاء کی ایگزیکٹو کونسل کا ماڈل ٹائون آفس میں اجلاس بلایا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ولید اقبال کا کہنا ہے کہ شریف حکومت کے مظالم کا سامنے کرکے جیلیں کاٹنے والے ورکرز ہمارے ہیروز ہیں اس لئے بروز اتوار ان کے اعزاز میں دوپہر ایک بجے پروقار تقریب منعقد کی جارہی ہے جہاں ان کارکنوں کومیڈلز دیکر ان کا حق ادا کیاجائیگا۔ انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف میںہر سطح پر ہنگامی طور پرتنظیم سازی کی جارہی ہے جس کیلئے اجلاسوں میںمشاورت اورفیصلے کئے جائیں گے ۔