وزرائے اعلیٰ سندھ اوربلوچستان کا ترک صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان اور پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کا خیر مقدم

مشکل وقت میں ترکی اور پاکستان ایک دوسرے کیساتھ کھڑے ہوتے ہیں ،ْ آئندہ بھی کھڑے رہیں گے ،ْسید مراد علی شاہ کی گفتگو مشتر کہ اجلاس کے دوران تمام پارلیمانی پارٹیوں کو پا ک ترک دوستی کا پیغام دینا چاہیے تھا ،ْ ایک پارٹی نے اجلاس سے بائیکاٹ کیا ،ْ ثناء اللہ زہری

جمعرات 17 نومبر 2016 20:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2016ء) وزیر اعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ اور وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے ترک صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان اور پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل وقت میں ترکی اور پاکستان ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں ،ْ آئندہ بھی کھڑے رہیں گے ۔

میڈیا سے گفتگو کے دور ان سندھ کے وزیراعلیٰ سیّد مراد علی شاہ نے کہا کہ رجب طیب اردوان نے پاکستان کے ساتھ ہمیشہ دوستی نبھائی، ان کے خطاب سے امت مسلمہ کی ترجمانی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی کے ساتھ تعلقات کی بنیاد پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو نے رکھی، آج وہ ہمارا گہرا اور آزمایا ہوا دوست ہے، ہم مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء زہری نے کہاکہ ترکی امت مسلمہ کے لیڈر کے طور پر کام کر رہاہے ۔انہوں نے کہا کہ ترکی نے ہمیشہ ہر مشکل کی گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا جس پر پوری قوم ان کے اس کردار کو سراہتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ خطے میں اس وقت پاکستان کے سب سے گہرے مراسم ترکی اور چین کے ساتھ ہیں ‘دونوں ممالک ہمارے ساتھ کھڑے ہیں اور ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے مشتر کہ اجلاس کے دوران تمام پارلیمانی پارٹیوں کو آج کے دن یہ پیغام دیا جانا چاہیے کہ ہم سب ایک ہیں لیکن صرف ایک پارٹی نے ایسا نہیں ہونے دیا ۔انہوں نے کہا کہ ترکی کے صدر طیب اردوان کا حالیہ دورہ پاکستان بہت اہمیت کا حامل ہے ۔