سندھ منیارٹی رائٹس کمیشن بل 2015کی منظوری،اقلیتی برادری کے تحفظ کو مزید یقینی بنایا جاسکے گا ،ڈاکٹر کھٹو مل جیون

دو ارب روپے اقلیتی برادری کی عبادت گاہوں کی تزین وآرائش اور تعمیر پر خرچ کئے جائینگے ،معاون خصوصی برائے اقلیتی امور سکھر میں واقع پاکستان کے قدیم مندر سادھو بیلا کی تزئین وآرائش کیلئے تقریبا 50کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں،سیکرٹری اقلیتی امور

جمعرات 17 نومبر 2016 20:19

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2016ء) وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور ڈاکٹر کھٹو مل جیون نے کہا ہے کہ اقلیتی برادری کو مزید تحفظ فراہم کرنے کے لئے سندھ اسمبلی نے سندھ منیارٹی رائٹس کمیشن بل 2015 کی منظوری دے کر ثابت کردیا کہ موجودہ سندھ حکومت اقلیتی برادری کو ان کے جائز حقوق فراہم کرنے کے ساتھ ان کے تحفظ کو بھی مزید یقینی بنانا چاہتی ہے ۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم بین المذاہب ہم آہنگی کو مزید فروغ دیتے ہوئے ملک کے استحکام اور سلامتی کے باہمی رابطوں کو مزید مضبوط اور موثر بنائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ڈیولپمنٹ آلٹرنیٹیو ان کارپوریٹ (ڈی اے ائی) کے وفد سے گفتگو کے دوران کہی جس کی قیادت نذر مہر کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر کھٹو مل جیون نے کہا کہ سندھ حکومت اقلیتی برادری کی عبادت گاہوں کو مزید محفوظ بنانے کے لئے اس کے اطراف جدید سیکورٹی سرویلنس کیمرے نصب کرنے کے منصوبے پر کام کررہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت چیئر مین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں اقلیتی برادری کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لئے شب وروز مصروف عمل ہے ۔ڈاکٹر کھٹومل جیون نے کہا کہ اقلیتی براداری پاکستان خاص طور پر سندھ کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کر راہی ہے ۔ اس سے قبل ڈی اے آئی کے ٹیم لیڈر نذر مہر نے اپنے ادارے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہو ئے بتایا کہ ان کا ادارہ صوبہ سندھ میں محکمہ اقلیتی امور کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے ان کا فوکس اقلیتی برادری کے حقوق اور ان کے تحفظ کے لیے اپنے تجربات کی روشنی میں اقلیتی امور اور اس کی بہتری کے لیے باہم رابطوں کو مزید مضبوط بنانا چاہتے ہیں اس موقع پر موجود سیکریٹری محکمہ اقلیتی امور عبداحلیم شیخ نے محکمہ اقلیتی امور کی کارکردگی اور اس کی تفصیلات سے شرکاء کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ محکمہ کے تحت سکھر میں واقع پاکستان کے قدیم مندر سادھو بیلہ کی تزین و آرائش کے لیے تقریبا 50 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیںا س کے علاوہ تقریبا رواں مالی سال میں دو ارب روپے اقلیتی برادری کی عبادت گاہوں کی تزئن وآرائش کے لئے خرچ کرے گا اس کے ساتھ سندھ کے پانچوں ڈویژن میں اقلیتی برادری کے مسائل اور اس کے فوری حل کے لئے شکائتی مراکز قائم کیے گئے ہیں جہاں پر گریڈ 18کے افسران تعینات کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :