کوئٹہ ، گوالمنڈی پولیس کی کارروائی ، تین ملزمان گرفتار ، منشیات برآمد

گرفتار ملزمان میں موٹرسائیکل چوری کے مقدمے میں مفرور اور منشیات برآمدگی کیس میں اشتہاری قرار دیا گیا ملزم بھی شامل

جمعرات 17 نومبر 2016 20:21

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2016ء) گوالمنڈی پولیس نے منشیات اور چوری و ڈکیتی میں تین ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ ایس ایچ او گوالمنڈی بابر بلوچ نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ چھاپہ مار کر منشیات کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم صاحب خان ولد شیر محمد کاکڑ سکنہ لورالائی کو گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

ایک اور کارروائی میں 320 گرام چرس برآمد کرکے ایک ملزم محمد قاسم ولد محمد انور ترین کو گرفتار کیا گیا۔ تیسری کارروائی میں موٹرسائیکل چوری کرنے کے مقدمے میں ملوث مفرور ملزم سردار محمد ولد حمید آغا کو گرفتارکرکے حوالات میں بند کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :