عوامی رکشہ یونین کی20نومبر کو ہونے والے الیکشن اب 4دسمبر کو ہونگے

جمعرات 17 نومبر 2016 20:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2016ء) ووٹر لسٹیں نامکمل ہونے کی وجہ سے عوامی رکشہ یونین کی20نومبر کو ہونے والے الیکشن اب 4دسمبر کو ہونگے ۔ایل پی جی کی روز بروز بڑھتی ہوئی قیمتوں نے غریبوں کے چولہے ٹھنڈے کر دئیے ہیں۔ضلعی انتظامیہ قیمتیں کنڑول کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار عوامی رکشہ یونین کے قائمقام چیئرمین ذیشان اکمل نے مشاورتی کونسل کے اجلاس خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سر دیوں کی آمد کے ساتھ ہی ایل پی جی مافیہ متحرک ہو گیا ہے۔طلب اور رسد کا بہانہ بنا کر قیمتوں میں آئے دن اضافہ کر دیا جاتا ہے۔ اس موقع پر عوامی رکشہ یونین کے سابق چیئرمین مجید غوری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ہم الیکشن کی تیاریوں میں مصروف ہیں لیکن ان حا لات میں الیکشن سے پہلے ہی سڑکوں پر نکلنے پر مجبور کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

جس بھی یونٹ میں جاتے ہیں ایل پی جی مافیہ کے ظلم سے تنگ دکھائی دیتا ہے۔ گھریلو صارفین اپنے ذاتی بجٹ میں اضافہ سے بے حد پریشان ہیں مجید غوری نے کہا کہ اگر حکومت نے ناجائز منافع خورو ں کے خلاف ایکشن نا لیا تو ہم الیکشن بھول کر سڑکوں پر جدوجہد کرتے نظر آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن سے جب بات کرتے ہیں تو وہ کہتے ہیںکہ ہم خود پیداواری کمپنیوں کی من مانیوں سے تنگ ہیں۔اس لئے گلبرگ میںایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے۔جس میںاپنے تحفظات کا اظہار اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :