لاہور،رائے ونڈ روڈ پر پاک ترک سکول کے طلبہ اور والدین کا حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 17 نومبر 2016 20:24

لاہور،رائے ونڈ روڈ پر پاک ترک سکول کے طلبہ اور والدین کا حکومت کے خلاف ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2016ء) پاک ترک سکول کے طلبہ اور والدین اور ٹیچرز کا حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ‘‘ اساتذہ کے ویزے بحال کر نے کا مطالبہ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز رائے ونڈ روڈ پر کیے جانیوالے احتجاجی مظاہرے کے شر کائ نے بینرز اور پلے کارڈ بھی پکڑ رکھے تھے جن پر مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے جبکہ طلبہ نے رائے ونڈ روڈ بلاک کردیا جس کے باعث رائے ونڈ جانے والی سڑک پر ٹریفک کی لمبی لائینں لگ اور گھنٹوں ٹریفک کا نظام دھرم برہم رہا‘مظاہرین نے کہا کہ اساتذہ کو سیاست کا حصہ نہ بنایا جائے پاک ترک سکولوں کے اساتذہ کی ملک بدری نا منظور ہے‘اساتذہ کو ملک بدر کرنے سے ہمارا مستقبل تباہ نہ کیا جائے کے نعرے لگائے طلبہ نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے ہزاروں طلبہ کا مستقبل دا? پر نہ لگایا جائے ہمارے اساتذہ کے ویزے بحال کیے جائیں ان کو دہشتگردی کی کسی تنظیم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :