سندھ اسمبلی اجلاس : تحریک انصاف کے رکن خرم شیر زمان کی جانب سے پیش کردہ استحقاق کی دونوں تحاریک خلاف ضابطہ قرار دے کر مسترد
حلقہ انتخاب میں ایک عرصے سے پانی کی شدید قلت ہے ، مسئلے پر ایم ڈی واٹر بورڈ اور دوسرے متعلقہ حکام سے کئی بار رابطہ کیا ہے لیکن وہ ان کی کوئی بات نہیں مان رہے ،شیر زمان یہ استحقاق کا معاملہ نہیں بن سکتا، کراچی بڑا شہر ہے، صوبائی حکومت تمام لوگوں کو پانی فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے، نثار احمد کھوڑو ہم چرچوں پر بات نہیں کر سکتے ۔ یہاں قانون سازی کے لیے بیٹھے ہیں، ڈپٹی سپیکر شہلا رضا
جمعرات 17 نومبر 2016 20:26
(جاری ہے)
انہوں نے اس مسئلے پر ایم ڈی واٹر بورڈ اور دوسرے متعلقہ حکام سے کئی بار رابطہ کیا ہے لیکن وہ ان کی کوئی بات نہیں مان رہے ہیں جبکہ حلقے کے عوام پانی نہ ملنے کی مجھ سے شکایت کرتے ہیں ۔
اس صورت حال میں میرا استحقاق مجروح ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کلفٹن میں آر او پلانٹس تو ضرور موجود ہے لیکن وہ چل نہیں رہا ۔ وزیر پارلیمانی امور نثار احمد کھوڑو نے تکنیکی بنیادوں پر تحریک کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ استحقاق کا معاملہ نہیں بن سکتا ۔ کراچی بڑا شہر ہے ۔ صوبائی حکومت تمام لوگوں کو پانی فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے ۔ حاضر ممبر کو چاہئے تھا کہ وہ یہ معاملہ تحریک استحقاق کے بجائے تحریک التواء کی شکل میں اٹھاتے ۔ ڈپٹی اسپیکر نے تحریک استحقاق کو خلاف ضابطہ قرار دے دیا ۔ خرم شیر زمان کی ایک اور تحریک استحقاق جو حکومت سندھ کے محکمہ اطلاعات میں اشتہارات کے شعبے میں مبینہ بدعنوانیوں سے متعلق تھی ۔ وہ بھی خلاف ضابطہ قرار دے دی ۔ محرق نے اپنی تحریک پیش کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ اطلاعات سندھ میں قواعد کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں ۔ اس محکمے پر اربوں روپے خرچ کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ محکمہ اطلاعات کے اشتہارات کے شعبے کے حوالے سے نیب میں اربوں روپے کی کرپشن کا کیس زیر سماعت ہے اور کرپشن کے چرچے ہر جگہ چل رہے ہیں لیکن حیرت انگیز بات یہ ہے کہ سینئر وزیر پارلیمانی امور تحریک کی مخالفت کر رہے ہیں ۔ ڈپٹی اسپیکر سیدہ شہلا رضا نے کہا کہ ہم چرچوں پر بات نہیں کر سکتے ۔ یہاں قانون سازی کے لیے بیٹھے ہیں ۔ سینئر وزیر نثار کھوڑو نے خرم شیر زمان کی تحریک استحقاق کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ محرک کا خود یہ کہنا ہے کہ یہ معاملات عدالتوں میں زیر سماعت ہیں تو وہ قواعد کے مطابق ایسے کسی بھی معاملے پر کس طرح ایوان میں تحریک پیش کر سکتے ہیں ، جو عدالت میں زیر سماعت ہو ۔ نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ کرپشن بری چیز ہے لیکن کرپشن ثابت کرنے کے لیے عدالتیں اور ادارے موجود ہیں ۔ میڈیا بھی ہر چیز پر نظر رکھتا ہے ۔ فاضل ممبر نے اپنی تحریک میں جس معاملے کا ذکر کیا ہے ، وہ فوری نوعیت کا نہیں اور انہوں نے اپنی تحریک کے ساتھ 2013-15 کے اخباری تراشے پیش کیے ہیں جبکہ سپریم کورٹ کی حال ہی میں یہ رولنگ آ چکی ہے کہ اخباری تراشوں کی حیثیت الف لیلہ کی داستان جیسی ہوتی ہے ۔ نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ اخباری تراشوں کو کبھی مستند شہادت تسلیم نہیں کیا جا سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ خرم شیر زمان نے جس معاملے کا ذکر کیا ، اس معاملے کا ریفرنس نیب کورٹ میں زیر سماعت ہے اور یہ صرف ایک وزیر کا معاملہ نہیں بلکہ کچھ افسران پر بھی کیس ہے ۔ اس لیے تحریک کو رد کر دیا جائے ۔ ڈپٹی اسپیکر نے تحریک استحقاق کو خلاف ضابطہ قرار دے دیامزید اہم خبریں
-
پاکستان نے آئی ایم ایف سے اگلے بیل آﺅٹ پیکج کیلئے باضابطہ درخواست کر دی
-
آئی ایم ایف بورڈ کا 29 اپریل تک کا شیڈول جاری، پاکستان ایجنڈے میں شامل نہیں
-
21 اپریل کو آنے والا رزلٹ عمران خان اور شاہ محمودقریشی کی رہائی کا آرڈر ہو گا،زین قریشی
-
فواد چوہدری کو مزید 4 مقدمات میں ریلیف مل گیا
-
ضمنی الیکشن کے دوران موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند رہنے کا امکان
-
وزیرخزانہ کی ورلڈ بینک کے علاقائی نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مسٹر مارٹن رائزر سے ملاقات
-
ضمنی الیکشن کے دوران دفعہ 144 کا نفاذ عدالت میں چیلنج
-
نارووال میں نوجوان کی ہلاکت پر پنجاب حکومت نے وضاحتی بیان جاری کر دیا
-
ضمنی انتخابات، پنجاب میں پولنگ کے سامان کی ترسیل کی کوریج پر پابندی عائد
-
عمران خان نے پیغام دیا ہے21اپریل کو ووٹ کی حفاظت کریں،علیمہ خان
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.