سندھ اسمبلی اجلاس کے دوران ارکان ایوان میں ہونے والی بحث ، قانون سازی سے لاتعلق رہ کر آپس میں خوش گپیاں کرنے میں مصروف رہے

جمعرات 17 نومبر 2016 20:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2016ء) سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران جمعرات کو کئی مواقع پر ارکان ایوان میں ہونے والی بحث اور قانون سازی سے لاتعلق رہ کر آپس میں خوش گپیاں کرنے میں مصروف نظر آئے ۔

(جاری ہے)

ایک موقع پر ایوان میں حزب اقتدار اور حزب اختلاف دونوں بینچوں پر موجود ارکان آپس میں ٹولیوں کی شکل میں بیٹھ کر گفتگو میں مصروف نظر آئے اور ان کی توجہ ایوان کی کارروائی کی جانب نہیں تھی ۔ اس صورت حال کا ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کی جانب سے کوئی نوٹس بھی نہیں لیا گیا

متعلقہ عنوان :