دفاع وطن کیلئے جانیں قربان کرنے والے فوجی جوان قوم کے ہیروہیں ، سردار مولانا محمد وزیر القادری

جمعرات 17 نومبر 2016 20:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2016ء)تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان بلوچستان کے صدر شیخ الحدیث سردار مولانا محمد وزیر القادری نے کہا ہے کہ دفاع وطن کیلئے جانیں قربان کرنے والے فوجی جوان قوم کے ہیروہیں بھارت کے خلاف دفاعی نہیں جارحانہ پالیسی اپنائی جائے پوری قوم مادر وطن کے دفاع کیلئے پاک فوج کے ساتھ ہے ترک صدر کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم کرتے ہیں کنٹرول لائن پر 7فوجیوں کی شہادت کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھایا جائے ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے سے امریکی زوال شروع ہو گیا ٹرمپ امریکہ کا گوربا چوف ثابت ہوگا بھارت پاکستان دشمنی میں پاگل ہوچکا ہے اور مودی سرکار خون کی پیاسی بن چکی ہے بھارت نے پاکستان کے خلاف غیر اعلانیہ جنگ شروع کررکھی ہے سردار مولانا محمد وزیر القادری نے مزید کہا کہ دو قومی نظریہ کے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں اس وقت ملک کو اندرونی طور پر قومی یکجہتی اور بیرونی سطح پر مئوثر سفارت کاری کی ضرورت ہے لیکن مستقل وزیر خارجہ نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان کی سفارت کاری کمزور ہے کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ پر اقوام متحدہ کی خاموشی افسوسناک ہے۔