کوئٹہ ،آل طلباء تنظیمیں زرعی کالج کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی نکالی، پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 17 نومبر 2016 20:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2016ء) آل طلباء تنظیمیں زرعی کالج نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی نکالی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی کوئٹہ پریس کلب کے سامنے پہنچ کر احتجاجی مظاہرے میں تبدیل ہوگئی ،طلباء تنظیموں میں پشتون ایس ایف ،پشتون ایس ایف (آزاد) ،پشتونخوا ایس او ،بی ایس او پجار)بی آر ایس او سمیت دیگر طلباء تنظیمیں شامل تھی مظاہرے کے موقع پر مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈزاٹھا رکھے تھے جن پر ان کے مطالبات سے متعلق نعرے درج تھے مظاہرین نے مطالبہ کیاکہ یونیورسٹی ایکٹ جو اب تک منظور نہیں ہواہے اس سے فوری طورپر منظور کیاجائے اس حوالے سے پرنسپل کالج سے بھی بات کی انہوں نے کہاکہ سمسٹر میں ہر سال نیا رول لاگو کیاجاتاہے جو ہمیں نامنظور ہے ،انہوں نے کہاکہ پراسپیکٹس فیس جو 15سو ہے انتظامیہ کی جانب سے اب دوگنا فیس وصول کیاجارہاہے جو غریب طلباء کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے ،انہوں نے کہاکہ کالج میں ڈرافٹ آئوٹ سسٹم ختم کیاجائے جبکہ بجلی اور وائی فائی کیلئے دئیے گئے فنڈز کرپشن کی نظر ہوگئے ہیں جبکہ بجلی اب تک غیر فعال ہے جو قابل مذمت ہے انہوں نے کہاکہ اگر ہمارے مطالبات پر عملدرآمد ممکن نہیں بنایاگیا تو ہم اپنے احتجاج کو مزید وسعت دینگے انہوں نے بلوچستان یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے خلاف بھی نعرے بازی کی ۔

متعلقہ عنوان :