محدود وسائل میں رہ کر سبی شہر کا ماڈل سٹی بنایا جائے گا ،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سبی حاجی محمد خان سیلاچی

جمعرات 17 نومبر 2016 20:41

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2016ء) چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سبی حاجی محمد خان سیلاچی نے کہاہے کہ محدود وسائل میں رہ کر سبی شہر کا ماڈل سٹی بنایا جائے گا شہر کی صفائی کیلئے میونسپل کمیٹی کا عملہ اپنی ذمہ داری پوری کررہا ہے شہر کی خوب صورت کو بحال رکھنے کیلئے تاجر وشہر ی اپنی ذمہ داریوںکا احساس کریںکونسلرز کی جانب سے اپنے اپنے علاقوں میں ترقیاتی کاموں کے معیار پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیںکریں گے ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پرمیر حمل خان گہرامزئی، ملک ندیم رضا زیدی ،حاجی گل زمان ہانبھی شہباز خان ، کریم داد سیلاچی ، راشد خان ، محمد بابر ، شاہ رخ خان سیلاچی ، عمران خان کے علاوہ دیگر افراد بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

حاجی محمد خان سیلاچی نے کہا کہ شہر میں صفائی کی صورت حال کو بہتر بنانے کیلئے عوام میں شعور واگہی کی فراہمی کیلئے علاقائی کونسلرز کا کردار اہمیت کا حامل ہے کونسلرز مسائل کی نشاندہی کریں تاکہ عوامی مسائل کو بروقت ھل کرکے ہم بھی اپنی ذمہ داری پوری کریں انہوں نے کہاکہ کمشنر سبی ڈویژن ڈاکٹر سعید احمد جمالی، ڈپٹی کمشنر سبی سیف اللہ کھیتران ، چیئر مین میونسپل کمیٹی سبی حاجی مولانا داؤو رند کی ہدایت ہر شہر میں دو ٹائم صفائی کی جاتی ہے تاہم اگر تاجر برادری اور شہر تعاون کریں تو شہر صفائی میں اپنی مثال آپ بن سکتا ہے شہر بھر میں جب تاجر برادری اپنی دکانوں کو کھلتے ہیں تو دکانوںکی صفائی کے بعدسارا کچرا سٹرک پر ڈال کر اپنی ذمہ داری پوری کرتی ہے جو انتہائی غلط اقدام ہے تاجر برادری اپنی دکانوں کی صفائی کے بعد نکالنے والا کچرا کچرا دانوں میں ڈالیں اورذمہ داری شہر ہونے کا ثبوت دیں شہر کو صاف ستھرارکھنے کیلئے میونسپل کمیٹی کے عملے سے تعاون کریں انہوں نے کہا کہ سبی میں صفائی مہم شروع کردی گئی ہے اور شہر کو سرسبز بنانے کیلئے شجر کاری مہم جاری ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر ماحول کو بھی بہتر بنایا جاسکے محدود وسائل میں رہ کر عوام کی خدمت کررہے ہیں شہریوں کو اگر کوئی مسئلہ درپیش ہوتو وہ میرے پاس آئیں ان کے مسائل کو بروقت حل کرکے ان کی شکایت کو دور کریں گے انہو ں نے کہا کہ کونسلرز اپنے اپنے علاقوں کی تعمیر وترقی میں اہم رول پلے کرہے ہیںجاری ترقیاتی کاموں کا معیار بہتر سے بہتر کیا جائے تاکہ عوام ترقیاتی کاموں کے ثمرات کا فائدہ اٹھاسکیں بعدازاں چیف آفیسر سبی حاجی محمد خان سیلاچی نے سبی کے مختلف وراڈز میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائز ہ بھی لیا۔