سرکار کی جانب سے عوام کی خدمت کیلئے آئے ہیں، عوامی مسائل کے خاتمہ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنا ضروری ہیں، تعلیم صحت پینے کے صاف پانی کی فراہمی سمیت لوگوں کو درپیش مسائل کا ازالہ کرنا ہماری ذمہ داریوں میں شامل ہے، سبی کوسرسبزوماحولیاتی آلودگی سے پاک بنانے کیلئے کام جاری ہے

کمشنر سبی ڈویژن ڈاکٹر سعید احمد جمالی کی میڈیاس ے گفتگو

جمعرات 17 نومبر 2016 20:42

سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2016ء) کمشنر سبی ڈویژن ڈاکٹر سعید احمد جمالی نے کہا ہے کہ سرکار کی جانب سے عوام کی خدمت کیلئے آئے ہیں عوامی مسائل کے خاتمہ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنا ضروری ہے تعلیم صحت پینے کے صاف پانی کی فراہمی سمیت لوگوں کو درپیش مسائل کا ازالہ کرنا ہماری ذمہ داریوں میں شامل ہے سبی کوسرسبزوماحولیاتی آلودگی سے پاک بنانے کیلئے کام جاری ہے صحافی معاشرے کی انکھ اور کان کا کردار ادا کرتے ہیں عوامی مسائل کی نشاندہی کریں تاکہ مسائل ومشکلات کا ازالہ بروقت کیا جاسکے۔

وہ جمعرات کو میڈیاسے گفتگو کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرآل پاکستان جرنلسٹس کونسل (ر) کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید طاہر علی سبی یونین آف جرنلسٹس سبی کے صدر میر جاوید بلوچ جنرل سیکرٹری حاجی سعید الدین طارق کے علاوہ دیگر قبائلی عمائدین بھی موجود تھے کمشنر سبی ڈویژن ڈاکٹر سعید احمد جمالی نے کہا کہ سرکار نے ہمیں عوام کی خدمت کیلئے بھیجا ہے جس میں غفلت ولاپرائی ہرگز برادشت نہیں کی جاسکتی اسی لئے عوام کے مسائل مشکلات کا ازالہ بروقت کیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ سبی کو تعلیم وصحت کے حوالے سے ماڈل بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے اسکولوں میں تعلیم معیار کو بلند کرنے اور اساتذہ کرم کی حاضریوں کو یقینی بنانے کیلئے ہر اسکول میں چھاپے مارنے کا سلسلہ جاری ہے اسکولوں میں غیر حاضر اساتذہ کرم کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جاتی ہے بچے ہمارا مستقبل ہے جس کی تعلیم وتربیت ہمارا فرض ہے انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل کا حل کرنے کیلئے بھی اقدامات اٹھا رہے ہے ہسپتال میں ڈاکٹرز کی کمی دور کرکے ان کو اپنی ڈیوٹیوں کا پابند کرنے کیلئے بھی اقدامات کئے جارہے سبی میں نکاسی آب پینے کے صاف پانی کے لئے میگا پراجیکٹ بنائے جارہے ہیں جس کی تکمیل سے سبی کے کئی مسائل حل ہونگے سبی میں عوام کو صحت مند ماحول کی فراہمی کیلئے شجر کاری مہم بھی تیزی کے ساتھ جاری ہے جس کا مقصد سبی کو سرسبز و ماڈل سٹی بنانا ہے انہوں نے کہا کہ میڈیا کی ذمہ داریوں میں شامل ہے کہ وہ عوامی مسائل کا اجاگر کریں مقامی صحافی عوام کی انکھ اور کان کا کردار ادا کرتے ہیں عوامی مسائل کے خاتمہ کیلئے صحافی اپنی ذمہ داریوں کو احساس بھی کریں شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے کیلئے درختوں کی افادیت اہمیت کے حوالے سے شہریوں میں شعور وآگہی فراہم کریں تاکہ ہر شخص اپنی ذمہ داریوں کو بھی احساس کریں شہر کو خوبصورت بنانے میں بھی رول پلے کرسکیں۔

متعلقہ عنوان :