سبی،مختلف ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 3خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے

جمعرات 17 نومبر 2016 20:42

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2016ء) بلوچستان کے علاقے سبی میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 3خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع کچھی کے علاقہ دوزن کے قریب کوئٹہ سے پیر غائب پر پکنک منانے کیلئے جانے والے رکشے کی بریک فیل ہوجانے کے وجہ سے رکشہ سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکر گیا جس کے نتیجے میں رکشے پر سوار اسماعیل خان ولد ملک ، رفیق ولد وحید،،کائنات ،عروسہ ،بی بی سونیہ ذخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا مزید تفتیش مقامی انتظامیہ نے شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :