خضدار میں دو روزہ کتب فیسٹویل کاانعقاد

جمعرات 17 نومبر 2016 22:07

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) خضدار میں دو روزہ کتب فیسٹویل منعقد ہوا۔ ضلع بھر کے اسکولزکے طلباء ، اساتذہ اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے کتب میلے میں شرکت کی۔ بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار میں بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام دوروزہ کتب میلے میں بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار کے وائس چانسلر انجینئر محمدامین ،کمشنر قلا ت ڈویژن محمد ہاشم غلزئی اے ڈی سی شبیراحمد بادینی اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان خضدا ر سلطان احمد شاہوانی ، رجسٹرار خضدار یونیورسٹی انجینئر محمدامین ، ڈین فیکلٹی انجینئر مشتاق احمد شاہ ، انجینئر رضا زہری ،ٹریژار محمد رمضان ، خضدار پریس کلب کے صدر محمد صدیق مینگل ، و دیگر صحافیوں نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام اور وائس چانسلر خضدار یونیورسٹی انجینئر محمدامین کے تعاون سے خضدار یونیورسٹی میں دوروزہ کتب فیسٹویل کے معائنے کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔اس موقع پر اسپورٹس منتظم یونیورسٹی منصوراحمد بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے چیئرمین محبت خان مری عبدالغفور بلوچ نوید احمد تیمور قمبرانی یاسر زہری فہیم شاہوانی ایاز بلوچ عبدالماجد شکر بلوچ اسد بلوچ سرور بلوچ شاہد احمدساجد رمضان عبدالمطین وحید اشرف نوید اشرف عمران مجاہد بلوچ ایاز بلوچ بالاچ زبید ہ شاید سمعی اللہ آفتاب جتک و دیگر نے کتب میلے کانظم سنبھالے رکھا جبکہ طالبات میں لائبہ ،ثمیہ آمنہ رافعہ سائمہ فرخندہ آسمہ گل نساء گل کھندہ انجمند، مدیحہ مرادشگفتہ لعل نے بھی فیسٹویل انتظامیہ میں شامل تھیں۔

کتب میلے میں چالیس فیصد رعایت کے ساتھ کتابیں فروخت کی گئیں ۔اس موقع پر سیکورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔ ایس ایچ او صدر تھانہ خضدار شربت خان مری نے اپنی نفری کے ہمراہ کتب میلے کی سیکورٹی ممکن ہوسکی۔طلباء و دیگر عام طبقات نے دوروزہ کتب میلے میں بھر پور دلچسپی ظاہر کی ۔