بہاولنگرکی تین تحصیلوں میں مخصوص نشستوں کے انتخابات کا مرحلہ پر امن طور پر مکمل

جمعرات 17 نومبر 2016 22:07

چشتیاں۔17 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر بہاولنگر میاں محمد شاہد نے کہا ہے کہ ضلع بہاولنگرکی تین تحصیلوں فورٹ عباس ، منچن آباد اور ٹائون کمیٹی ڈونگہ بونگہ میں مخصوص نشستوں کے انتخابات کا مرحلہ پر امن طور پر مکمل ہوا ہے جبکہ ڈسٹرکٹ بہاولنگر کی دو تحصیلوں بہاولنگر اور ہارون آباد میں تمام امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے چشتیاں ۔پولنگ سٹیشن پر ڈسٹرکٹ آفیسر عبدالرشید کے ہمراہ میڈیا کو بتایا کہ ضلع کونسل کی مخصوص نشستوں کی تعداد 25، تحصیل میونسپل کمیٹیوں بہاولنگر10، چشتیاں 10، ہارون آباد 8، منچن آباد 6، فورٹ عباس 6 اور ڈونگہ بونگہ میں 5مخصوص نشستوں کیلئے الیکشن کا مرحلہ مکمل ہوا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ کسی تحصیل میں دو امیدوار وں کے ووٹ برابر آنے پر ٹاس کی شکل میں فیصلہ کیا جائے گا۔