جیکب آباد ، پولیس اور ڈاکووں میںمقابلہ،1ہلکار شہید 2زخمی، ڈاکو بھی مارا گیا،4گرفتار

جمعرات 17 نومبر 2016 22:08

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2016ء) جیکب آباد کی تحصیل ٹھل میں پولیس اور ڈاکووں میںمقابلہ 1ہلکار شہید 2زخمی، ڈاکو بھی مارا گیا،4گرفتار،پولیس مقابلے میں ماراجانے والا ڈاکو کالی بنگالانی 50سے زائد سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزرشتہ روز جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے تھانہ بی سیکشن کی حدود میںواقع قصبہ صدورو بنگلانی میں مطلوب ڈاکو کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس پہنچی تو ڈاکووں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی2گھنٹے تک پولیس اور ڈاکووں میںمقابلا جاری رہا فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار رفیق احمد سومرو شہید جبکہ 2اہلکار یعقوب برڑو اور خادم بنگلانی زخمی ہوگئے مقابلے میں بدنام ڈاکو کالی بنگلانی بھی مارا گیا زخمی اہلکاروں کوحرا ہسپتال سکھر منتقل کیا گیا ہے جبکہ شہید اہلکار رفیق سومرو کی تدفین ٹھل میں آبائی قصبہ صاحب ڈنو سومرو میں کی جائے گی ڈاکو کی لاش تاحال ٹھل ہسپتال میں پڑی ہے کوئی وارث لاش لینے نہیں پہنچا ہے رابطہ کرنے پر ایس ایس پی ساجد حسین کھوکھر نے بتایا کہ پولیس مقابلے میں مارا گیا ڈاکو کالی بنگلانی 50سے زائد سنگین جرائم میںمطلوب تھاجن میں اغوا قتل رہزنی پولیس مقابلے اور دیگر مقدمات شامل ہیں4افراد کو گرفتار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :