قائد اعظم انٹرنیشنل ائیرپورٹ حملے میں مارے گئے دہشت گردوں کے ڈی این اے کی جانچ پڑتال اورقبرکشائی کیلئے چاررکنی میڈیکل بورڈتشکیل

جمعرات 17 نومبر 2016 22:08

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2016ء) قائد اعظم انٹرنیشنل ائیرپورٹ حملے میں مارے جانے والے دہشت گردوں کے ڈی این اے کی جانچ پڑتال اورقبرکشائی کے لئے چاررکنی میڈیکل بورڈتشکیل دے دیاگیا،پولیس سرجن،اورفرانزک ایکسپرٹ سمیت دوسینئرڈاکٹرزشامل ہیں،میڈیکل بورڈ22نومبرکوموچکوقبرستان میں 10قبروں کی قبرکشائی کرے گا،مارے گئے دہشت گردوں کی شناخت ماجدخان اوراحتشام کے نام سے کی گئی،مارے جانے والے دونوں دہشت گرداورنگی کے رہائشی تھے،دونوں ہلاک شدگان کے اہل خانہ کے ڈی این اے نمونے لئے گئے ہیں،ماراجانیو الادہشت گردماجدخان سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتاراسحق بوبی کابہنوئی تھا،دونوں ہلاک شدگان کاتعلق لشکرجھنگوی نعیم بخاری گروپ سے تھا۔

متعلقہ عنوان :