کراچی،چہلم کے موقع پر صوبے بھر میں 20 اور 21 نومبر کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

جمعرات 17 نومبر 2016 22:08

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2016ء) چہلم امام حسین رضی اللہ عنہ پر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر سندھ حکومت نے صوبے بھر میں 20 اور 21 نومبر کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی۔ چہلم امام حسین رضی اللہ عنہ کے موقع پر سندھ بھر میں ڈبل سواری پر پابندی عائد ہوگی جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا جس کا اطلاق 20 اور 21 نومبر کو ہوگا۔

(جاری ہے)

ترجمان سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ ڈبل سواری کی پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی کی پولیس نے سفارش کی تھی،پابندی امن وامان برقراررکھنے اورناخوش گوارصورت حال سے نمٹنے کے لئے لگائی ہے۔ خواتین ،بچے،بزرگ ،صحافی اورفورس کے جوان مستثنیٰ ہوںگے۔واضح رہے کہ قبل ازیں ڈبل سواری پر پابندی 8محرم الحرام سے 10محرام الحرام کی شب تک لگائی گئی تھی اور خلاف ورزی کرنے والوں کو ایک رات تھانے میں گزارنے کے ساتھ ساتھ 5ہزار روپے کی زر ضمانت کے عوض عدالت سے رہا کیا گیا۔#

متعلقہ عنوان :